خضدار، ٹیچنگ ہسپتال میں سہولتوں کی عدم فراہمی، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا


خضدار(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ خضدار کے واحد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت کی سہولتوں کی عدم فراہمی داخلہ مریض رل گئے۔ لاکھوں نفوس پرمشتمل شہر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں دوائیوں اورصحت کی بینادی سہولتوں کا فقدان ہے ہسپتال کھنڈرات میں تبدیل علاج ومعالجہ کی کوئی بھی سہولتیں موجود نہیں ہےلاکھوں کی آبادی والے شہر کے ہسپتال بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہےسرکاری ہسپتال میں ادویات کی قلت غریب لاچار بےکس مریض رل گئی ہے تفصیلات کے مطابق خضدار بلوچستان کا دوسرابڑاشہرہے پورے ضلع خضدارکا ایک واحد ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ہے وہ بھی عدم توجہی کاشکار ہوکرکھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہےداخلہ مریضوں کو ہسپتال سے ایک سرنج ,پیناڈول کی گولی تک میسر نہیں ہے اس دورمہنگائی میں غریب مریض بازار سے دوائیاں خریدی جاتی ہے محکمہ صحت کی جانب سے دوائیوں کا کوٹہ کو بڑھائی جائے ایک میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق ضلع کا واحد ہسپتال لاوارث ہے یہاں کے عوامی نمائندگان صرف بینک بیلنس بڑھانے کی چکر میں لگی ہوئی ہے ہسپتال تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے ایک طرف علاج ومعالجہ کی سہولیتیں ناپید ہے دوسری طرف صفائی کی صورتحال ناقص اورصحت مند انسان ہسپتال کے اندرجاکر بدبو گندگی کی وجہ سے مریض بن جاتی ہے ہسپتال بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے ان پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے ہسپتال کے متعلق عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ محکمہ صحت خضدار کے واحد ہسپتال میں سہولتیں فراہم کئے جائے ہسپتال میں ایکسرےمشین ,الٹراساؤنڈ,ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی ٹیسٹیں بھی غریب لوگ باہر سے پرائیویٹ لیبارٹریوں سےکروائی جاتی ہے ہسپتال کا عملہ صرف مفت تنخواہیں وصول کی جارہی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی, وزیر صحت بلوچستان اور سیکریٹری صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خضدار کےواحد ہسپتال پر توجہ دیکر عوام کو صحت کی بینادی سہولتیں اور علاج ومعالجہ کی تمام ضروری آلات مہیاکئے جائیں تاکہ غریب عوام اس دورمہنگائی میں دیگر شہروں میں جانے کی ٹھوکریں کھانے سے بچ سکیں۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

1 min ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

4 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

5 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

11 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

18 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

25 mins ago