رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگ ٹھنڈے اور خوشگوار مقامات کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ گرمی سے بچنے اور سیروتفریخ کے لیے گلگت بلتستان سیاحوں کا ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے، جہاں کے قدرتی مناظر، ٹھنڈی ہوائیں اور سرسبز وادیاں سیاحوں کے دل موہ لیتی ہیں۔
گلگت بلتستان کے نمایاں سیاحتی مقامات میں ہنزہ ویلی، نلتر ویلی، اسکردو، عطا آباد جھیل، فنڈر، نگر اور غزر شامل ہیں۔ ملک کے گرم اور میدانی علاقوں کے لوگ گرمی سے نجات پانے کے لیے اکثر ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ ان علاقوں کی خوبصورتی اور خوشگوار موسم ہی نہیں بلکہ یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی بھی لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔
گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کو ہمیشہ یہاں ایک خوبصورت تجربہ حاصل ہوتا ہے، جو انہیں دوبارہ یہاں کھینچ لاتا ہے۔ موسم گرما میں گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں رہائشی کمروں کے ریٹس بڑھ جاتے ہیں اور مقامی معیشت میں بھی بہتری آتی ہے۔
چونکہ موسم گرما میں بھی ان علاقوں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے لہٰذا یہاں آنے والے سیاح خوبصورت وادیاں میں گھومنے پھرنے کے علاوہ ہائیکنگ، کیمپنگ اور کشتی رانی جیسی مختلف سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یوں تو گلگت بلتستان میں ہر سال بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں لیکن رواں برس ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کاشف نے وی نیوز کو بتایا کہ رواں سال 10 لاکھ سے 15 لاکھ کے قریب سیاحوں کی گلگت بلتستان آمد کی توقع ہے جس سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کے مطابق، گزشتہ برس 8 لاکھ 82 ہزار 690 ملکی جبکہ 16 ہزار 130 غیرملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا تھا۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 23 ہزار 786 پاکستانی اور 3 ہزار غیرملکی سیاح گلگت بلتستان آئے۔
’جون آگیا مگر راستے نہیں کھلے‘
دوسری جانب، ہوٹل ایسوسی ایشن ہنزہ کے فناس سیکریٹری شاہنواز نے وی نیوز کو بتایا کہ اس سال سیاحوں کا رش اتنا زیادہ نہیں ہے جس کی اہم وجہ بابوسر ٹاپ کا نہ کھلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون کا مہینہ آگیا ہے اور راستہ ابھی تک نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے وہ سیاح جو چھٹیوں میں گلگت آنا چاہتے تھے وہ یہاں نہیں آسکے۔

انہوں نے بتایا کہ سال میں صرف ایک سیزن میں ہمارے پاس زیادہ سیاح آتے ہیں جس سے ہماری کمائی ہوتی ہے، اگر حکومت سیاحوں کی سفر کی مشکلات حل کرنے کے لیے اقدامات کرے تو گلگت بلتستان میں زیادہ سیاح آسکتے ہیں اور یہاں پر سیاحت کا فروغ بھی حاصل ہوگا۔
ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ اور اسکردو سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت ایاز شگری کا کہنا تھا کہ اسکردو میں سیاحوں کا رش زیادہ نہیں، اگر حکومت فلائٹس کی تعداد میں اضافہ کرے اور سڑک کی حالت بہتر کرے تو سیاح زیادہ تعداد میں گلگت بلتستان آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت کے لیے فلائٹس شیڈول نہیں ہورہیں، جس کی وجہ سے اسکردو آنے والے سیاحوں کے لیے بھی ٹکٹس نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے اور سیاحوں کی پلاننگ کے تحت یہاں آمد سے متعلق پالیسی وضع کرے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago