کویت میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کویت کی وزارت افرادی قوت کے ایک خصوصی اجلاس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ ٹرانسفر کرنے اور ان پر عائد فیس کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
نئے احکامات کے تحت کویت میں نیا ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 150 دینار (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ورک پرمٹ اور ملازمت کی منتقلی سے متعلق یہ ضوابط یکم جون 2024 سے نافذ العمل تصور کیے جائیں گے۔
ان نئے قوانین کے نفاذ کے لیے حکام نے اپنے خودکار نظاموں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ آجر کمپنیاں (کفیل) اب بیرون ملک سے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے لائسنس کے کوٹے کے حساب سے ہی کویت بلا سکتے ہیں۔
اس سے قبل بیرون ملک بھرتی کے لیے 25 فیصد اور مقامی بھرتی کے لیے 75 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔ پرانے کوٹے کے تحت بھرتیوں کی وجہ سے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور شہریوں پر بوجھ پڑا تھا۔
حکومت کے اس اقدام کا مقصد ملک میں مزدوروں کی کمی کے نتیجے میں زیادہ تنخواہ ڈیمانڈ کرنے کی روایت کو کم کرنے کے علاوہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago