حسن ابدال میں واقع صدیوں پرانے مقبرے لالہ رخ کی تاریخی حیثیت کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تاریخی شہر ضلع اٹک کی تحصیل حسن ابدال کو یوں تو سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ سری پنجہ صاحب، پہاڑ پر واقع سخی زندہ پیر کی بیٹھک اور کیڈٹ کالج کی وجہ سے خاص اہمیت پہلے ہی سے حاصل ہے لیکن اس شہر کی شہرت کی وجہ گوردوارہ پنجہ صاحب کے بالکل سامنے واقع صدیوں پرانا مقبرہ لالہ رخ بھی ہے۔
لالہ رخ کون سی شخصیت تھی، مقبرے کے وسط میں کونسی شخصیت مدفن ہے اور اس مقبرے کا نام لالہ رخ کس نے رکھا اس حوالے سے مختلف نقطہ نظر کے باوجود یہ تاریخی مقام سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
مقامی روایات کے مطابق اس مقبرے کو مغل شہزادی لالہ رخ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے لیکن اس سے متعلق تاریخ میں کوئی تصدیق نہیں ملتی۔
اس مقبرے کا ذکر غیر ملکی افسانہ نگار تھامس مور کی سنہ 1846 میں لندن سے شائع ہونے والی کتاب میں ’مقبرہ لالہ رخ‘ کے نام سے ملتا ہے۔ جنہوں نےکوسوں میل دور بیٹھ کر اپنی کتاب میں اس مقبرے کی منظر کشی کی تھی۔
اس مقبرے کا راستہ خوبصورت گھنے درختوں کے بیچ سے گزرتا ہے۔ مقبرے کے وسط میں واقع قبر کے تعویز کو پیلے ریتیلے پتھر پر تراشا گیا اور تقریبا 2.4 میٹر بلند مستطیل نما چبوترے پر نصب کیا گیا ہے۔
مقبرے کے احاطے کے گرد چار دیواری ہے جس کے چاروں کونوں میں گنبد نما برجیاں تعمیر کی گئی ہیں۔ ان برجیوں اور دیوار کو بوقت تعمیر نقاشی کے کام سے آراستہ کیا گیا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ معدوم ہو چکا ہے۔
مقبرے کا ایک ہی داخلی دروازہ ہے۔ اس مقبرے کی سیر کو آنے والے سیاح اپنے کیمروں میں یہاں کے دلکش مناظر کو محفوظ کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔
مقبرہ لالہ رخ کی دیکھ بھال پر مامور ساجد محمود صدیقی نے وی نیوز کو بتایا کہ مقامی افراد اس مقبرہ کو تنگی بھی کہتے ہیں لیکن سیاحوں میں یہ مقام مقبرہ لالہ رخ کے نام سے ہی مشہور ہے۔
ساجد محمود صدیقی نے بھی اس مقبرہ کو بہت سلیقے سے سنبھال رکھا ہے۔ مقبرہ لالہ رخ اور ایسے دیگر تاریخی مقامات ہماری ثقافت کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی مناسب دیکھ بھال سے ہم پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

Recent Posts

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

1 min ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

45 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago