پنجاب حکومت کا عید الا ضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا فیصلہ،سمری تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی .
محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی .


حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی . محکمہ داخلہ کے حکام کا بتانا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کےلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے .
دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں