وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15یا 20فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15یا 20فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40ہزار سے 60ہزار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،گریڈ20تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن65ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 5ہزار روپے،گریڈ21کے افسران کیلئے موناٹائزیشن پالیسی 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 20ہزار روپے ،گریڈ22کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 55ہزار روپے کی تجویزدی گئی ہے .

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک سے گریڈ 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ سے 80ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا .

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور سفری الاؤنس میں 200فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو 1800روپے سفری الاؤنس اور 1500روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17اور18گریڈ کے ملازمین کو 5ہزار روپے سفری الاؤنس مل رہا ہے،17سے 18گریڈ کیلئے سفری الاؤنس میں 200فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے،ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو 2021اور2022میں 25اور 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا .

. .

متعلقہ خبریں