وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15یا 20فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15یا 20فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40ہزار سے 60ہزار روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،گریڈ20تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن65ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 5ہزار روپے،گریڈ21کے افسران کیلئے موناٹائزیشن پالیسی 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 20ہزار روپے ،گریڈ22کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 55ہزار روپے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک سے گریڈ 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ سے 80ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور سفری الاؤنس میں 200فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو 1800روپے سفری الاؤنس اور 1500روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 17اور18گریڈ کے ملازمین کو 5ہزار روپے سفری الاؤنس مل رہا ہے،17سے 18گریڈ کیلئے سفری الاؤنس میں 200فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے،ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو 2021اور2022میں 25اور 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

7 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

11 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

13 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

15 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

19 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

32 mins ago