پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے پیغام میں مزید کہناتھا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے،گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب، خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان زرعی پیداوار صلاحیت میں کمی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہے،آج کے عالمی یوم ماحولیات کا موضوع بنجرپن کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ ہے،صدر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات کے فروغ کیلئے کمیونٹی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، پاکستان میں پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

سلمان خان کو 5 کروڑ بھتہ دینے کیلئے دھمکی آمیز خط کا معاملہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) ممبئی پولیس بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو دھمکی آمیز خطوط…

18 mins ago

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کو آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

اگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں…

20 mins ago

آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے…

20 mins ago

سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد…

37 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی…

56 mins ago

نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے…

1 hour ago