پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اہم بیان

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے،صرف 75مائیکرون کے بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات تبدیل کریں،حکومت پالیسی دیتی ہے، شہری اس کو اپنا تے ہیں،سینئر صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ پلاسٹک موت ہے، یہ تلف نہیں ہوتا، جب پلاسٹک جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے،جب پلاسٹک زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں آج سے بند رہیں گی،پلاسٹک کی جو صنعت چلی وہ غیرقانونی ہوگی،سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ پر ہر صورت قابو پانا ہے،کسانوں کو سبسڈائزڈ مشینری فراہم کررہے ہیں،زمینداروں نے مشینری کی فراہمی کے باوجود باقیات کو نذرآتش کیا۔

Recent Posts

بی این پی سربراہ اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اختر مینگل کے ساتھ 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی…

9 mins ago

لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت…

11 mins ago

سلمان خان کو 5 کروڑ بھتہ دینے کیلئے دھمکی آمیز خط کا معاملہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) ممبئی پولیس بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو دھمکی آمیز خطوط…

29 mins ago

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کو آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

اگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں…

31 mins ago

آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے…

32 mins ago

سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد…

48 mins ago