چمن: پولیو ٹیم پر حملہ، خواتین اور لیویز اہلکار زخمی ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چمن میں پولیو مہم کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں شر پسند عناصر نے حملہ کرکے 2لیویز اہلکاروں کو زخمی کردیا، اس کے علاوہ 2پولیو ورکر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ رات کو ضلعی انتظامیہ نے شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے چمن پرلت کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ چمن ڈی سی دفتر میں مذاکرات کے دوران لغڑیوں نے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس پر حملہ کیا اور ڈسی دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
لیویز اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے انتشار پسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، جس کی بدولت لغڑیوں کے حملے میں ڈی سی چمن محفوظ رہے۔
انتظامیہ کے مطابق لغڑیوں نے ریڈ لائن کراس کی ہے، حملہ آوروں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
پچھلے ایک ماہ سے لغڑیوں نے پورے ضلعے کو یرغمال بنایا ہوا ہے بینک بند کیے گئے، پاسپورٹ آفس کو تالے لگائے گئے، پریس کلب کو بند کیا گیا، روڈز بلاک کیے گئے، پورے شہر کے ماحول کو درہم برہم کیا گیا۔
شہر کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے لیویز فورس نے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی اور کوئٹہ چمن شاہراہ پرغیر قانونی روڈ بلاک کو ختم کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بحال کردیا جو چمن کی عوام کے لیے تکلیف کا باعث تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پرامن پرلت پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن پرلت کے نام پر عام عوام کو تنگ کرنا یا ریاست سے بغاوت کا درس دینا ناقابل قبول ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago