فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے دوسرے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی چند ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں اداکار دُعا نامی لڑکی کے ہمراہ بیٹھے تھے جوکہ مایوں کے لباس میں ملبوس تھی اور دونوں کی رسمِ حنا ادا کی جارہی تھی تاہم یکم جون کو فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی دلہنیا دُعا کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی تھی، اداکار کی دوسری شادی کی خبر نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تہلکہ مچا دیا اور ان دِنوں ہر طرف فیروز خان کی دوسری شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
اب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کی دوسری اہلیہ کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے مطابق فیروز خان کا نکاح چند افراد کی موجودگی میں مسجد میں ہوا جبکہ بعد میں اُنہیں اپنی دلہنیا دُعا کے ساتھ بیٹھے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

اس کے علاوہ، ایک اور ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ دُعا کو نکاح کے بعد کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں فیروز خان کی بڑی بہن اور نامور اداکارہ حمائمہ ملک کی بھی تھوڑی سی جھلک نظر آئی۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

Recent Posts

بی این پی سربراہ اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اختر مینگل کے ساتھ 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی…

3 mins ago

لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت…

5 mins ago

سلمان خان کو 5 کروڑ بھتہ دینے کیلئے دھمکی آمیز خط کا معاملہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) ممبئی پولیس بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو دھمکی آمیز خطوط…

23 mins ago

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کو آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

اگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں…

25 mins ago

آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے…

25 mins ago

سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد…

42 mins ago