قوم کو بڑے فتنے کا شکار بنایا جا رہا ہے،ٹرانس جینڈر ایکٹ کے متعلق مفتی تقی عثمانی کھل کر بول پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ)قوم کو بڑے فتنے کا شکار بنایا جا رہا ہے،ٹرانس جینڈر ایکٹ کے متعلق مفتی تقی عثمانی کھل کر بول پڑے .

تفصیلات کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے کہاہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے متعلق علماءکودھوکے میں رکھاگیا، قوم کو اس وقت بڑے فتنے کا شکار بنایا جا رہا ہے،اس فتنے کے خلاف جدوجہدکرنے والوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حکمران ٹرانس جینڈر ایکٹ کے تحت چورراستوں کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں .

"جنگ " کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءومشائخ کراچی کے تحت مقامی ہوٹل میں ٹرانس جینڈر کے حوالے سے علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا . کنونشن میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبرمفتی یوسف کشمیری، جمعیت علمائے پاکستان کےقاضی احمدنورانی،مرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان کے صدرفیصل ندیم ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان، مولانا محمدسلفی،راجہ ضیاءالحق سمیت تمام مکاتب فکرکے علماء نے شرکت کی . علماءکنونشن کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں