عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے۔ پابندی رپورٹنگ پر نہیں بلکہ غیر ذمے دارانہ رپورٹنگ پر ہے۔ صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے۔
دوران سماعت پیمرا کی جانب سے بھی عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کا س معاملے سے تعلق ہے؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ یہ پیمرا کا معاملہ ہے، وفاقی حکومت کا تعلق نہیں ہے۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت میں کہا کہ پیمرا نے جس قانون کا سہارا لیا ہے، اس میں زیر سماعت مقدمات رپورٹ کرنے پر پابندی نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago