وفاقی بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا


تجاویز سامنے آگئیں، میڈیکل اور سفری الاؤنس میں اضافے کا بھی امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے جب کہ ٹرانسپورٹ کی مد میں افسران کو ملنے والی رقم میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں خزانے پر 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔
ایک سے 18 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز آچکی ہے لیکن کتنا اضافہ منظور ہوگا یہ ابھی واضح نہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 1800 روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔
بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی
17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5000 روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔ گریڈ 19 سے اوپر کے سرکاری افسران کو ٹرانسپورٹ مانیٹائزیشن پولیسی کے تحت رقم ملتی ہے۔ اس رقم میں بھی 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے
گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کی جا سکتی ہے۔ گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Recent Posts

’عمران خان کی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ہورہی ہے‘، مفتی مینک کی ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا سے عالمی شہرت پانے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک…

15 mins ago

شادی کی خواہشمند لڑکیوں کو اسما عباس نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی…

23 mins ago

پاکستان ریلوے ایپ مسافروں کے لیے افراتفری کا باعث کیسے بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں حالیہ تبدیلی نے…

34 mins ago

ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے…

42 mins ago

‘ہم ن لیگ والوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں،’شیر افضل مروت نے یہ کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا…

56 mins ago

کراچی: بیوی اور ہونے والے بچے کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پولیس نے گزشتہ ماہ اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے…

1 hour ago