عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی


سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ کی آمد میں 2 ہفتے سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نظریں تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اگر چاند کی رویت کے حساب سے عید قرباں 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر پانچ دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں، جو 15 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہیں گی تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

60 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago