سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، جس سے ریاض، دمام، القسیم جانےوالے اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔ دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی تھی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago