استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے، بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔
1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
دوسری جانب نئے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں 10جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں تاخیر کی گئی ہے ،قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

Recent Posts

’عمران خان کی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ہورہی ہے‘، مفتی مینک کی ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا سے عالمی شہرت پانے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک…

7 mins ago

شادی کی خواہشمند لڑکیوں کو اسما عباس نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی…

16 mins ago

پاکستان ریلوے ایپ مسافروں کے لیے افراتفری کا باعث کیسے بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کے موسم سرما کے ٹائم ٹیبل میں حالیہ تبدیلی نے…

27 mins ago

ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے…

34 mins ago

‘ہم ن لیگ والوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں،’شیر افضل مروت نے یہ کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا…

48 mins ago

کراچی: بیوی اور ہونے والے بچے کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پولیس نے گزشتہ ماہ اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے…

58 mins ago