عدالت نے عالیہ حمزہ، صنم جاوید کی رہائی کا حکم دے دیا


سرگودھا کی اے ٹی سی نے پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی
سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی طرف سے کی جانے والی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ یہ مقدمہ شادمان ٹاؤن، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا تھا۔
اس کے بعد عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے میانوالی پولیس نے ایک دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago