مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد حسین چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی انتخابات میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے جیتنے کا بہت دکھ ہوا ہے . انہوں نے پیشگوئی کی کہ مودی کی نئی حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی .

نجی ٹی وی کے کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں اپنا اتنا رولا پڑا ہوا ہے کہ ہندوستان کے الیکشنز یہاں دکھائے ہی نہیں گئے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہاں کیا ہوا .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تو حد ہی ہوگئی تھی، اتنی دھاندلی ہندوستان میں تو نہیں ہوسکتی تھی، لیکن اس بار وہاں نریندرا مودی نے آمرانہ انداز میں الیکشن کرائے . کنگنا رناوت کے جیتنے کا دکھ ہوا، وہ اہل نہیں تھیں، ان کا پہلی بار تھا شاید اس وجہ سے لوگوں نے انہیں ووٹ دئے .

فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں نسو سوا سو سیٹھ ہیں جنہوں نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح ہندوستان میں بھی سیٹھوں کا ایک طبقہ ہے جس سارے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے .

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی نے بالی ووڈ میں ٹکٹ بانٹنے کی کوشش کی، لیکن اکثریت نے ان کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا .

. .

متعلقہ خبریں