الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کےخلاف درخواست کو سماعت کیلئےمقرر کرلیا .
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے باوجود درخواستوں کو کل سماعت کیلیے مقرر کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے .

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نےاعتراضات کےساتھ درخواست کو کل سماعت کےلیےمقررکردیا . مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں