وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہرکردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہرکردیا۔ چین میں پاک بزنس فورم سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت پر گامزن ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ مہنگائی کی مناسبت سے شرح سود میں کمی آئےگی اور اس میں ریلیف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری توجہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر مرکوز ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی پاک بزنس فورم سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور جاری ہے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

6 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

6 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

6 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

7 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

7 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

7 hours ago