کراچی کے 4اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملیر، کیماڑی، لیاری اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت نئے روٹس سے متعلق اجلاس میں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے تجاویز پیش کیں ۔

اجلاس میں ضیاء الدین ہسپتال تا چاکیواڑہ چوک براستہ بلاول چورنگی، چھبیس سٹریٹ، گزری لین، سی ایم ہاؤس ، سلطان آباد، ماڑی پور روٹ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔پیر سے ہاکس بے تا صدر اور منگھوپیر سے بنارس بعد از سروے نئے روٹس کے لئے ٹیسٹ بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے روشن اور بہترین مستقبل کے لیے مسلسل لگن سے کام کر رہی ہے، پیپلز بس سروس کی توسیع پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے،پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو عوامی ضروریات کے مطابق چلانے کے لئے ہمارے منتخب نمائندگان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

6 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

6 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

6 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

7 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

7 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

7 hours ago