عوام نفرت کی سیاست کے بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، اب ہمیں ڈلیور کرنا چاہئے، عوام نفرت کی سیاست کے بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں، چیف منسٹر کو وزیروں کے ساتھ اب تھوڑی سختی کرنا پڑے گی۔
پی پی پی سندھ کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن تو گزر چکے ہیں، پیپلز پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، اب فوکس کرنا ہو گا کہ محدود وسائل میں مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے، اراکین اسمبلی کا عوام سے رابطہ جاری رہنا چاہئے، اراکین اسمبلی کو عوام کو وقت دینا پڑے گا، ہمیں محدود وسائل سے گورننس کو بہتر کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیا کر رہا ہے کیا نہیں اس سے غرض نہیں، ہمیں عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں، وزیراعلیٰ چیک کریں وزرا آفس آتے ہیں یا نہیں، تمام وزرا کی کارکردگی کی رپورٹ لوں گا، ہر چھ ماہ میں کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، تمام منسٹرز عوام سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے اپنے ارکان پارلیمنٹ میں سستی دیکھ رہا ہوں، مجھے اپنے ارکان اسمبلی میں سستی نظر آ رہی ہے، عوام کو اس بار پیپلزپارٹی سے تاریخی توقعات ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو فعال ہونا ہوگا، آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے پرفارمنس میں فرق نہیں پڑنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ٹرانسفر، پوسٹنگ کی سیاست ختم کرنا ہوگی، اسلام آباد میں نفرت کی سیاست چل رہی ہے، ایسی سیاست سے پورا ملک مایوس ہے، ہمیں عوام کی آواز بننا ہوگا، چیف منسٹر سے 5 سالہ پروگرام شیئر کیا ہے، 5 سالہ پروگرام پرعملدرآمد کرانا نمبرون ترجیح ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب عوام کو سولر کے ذریعے سستی بجلی فراہم کریں گے، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سولر پارکس بنائیں گے، ہم نے مزدور کارڈ شروع کیا ہے، کارکردگی بہتر کرنے کے لئے ہر جگہ اچھے افسر لگائے جائیں، وزرا محنت کریں تاکہ عوام کو ہمارا کام نظر آئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاقی حکومت نے بجٹ میں پیسے رکھنے کا وعدہ کیا ہے، امید ہے وفاقی حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی، جانتا ہوں شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے، سندھ پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جب اقتدار سنبھالا تو سندھ کے بہت سے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عروج پر تھیں، سندھ پولیس نے ایسے واقعات پر قابو پایا، امن وامان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، امید ہے نئے ہوم منسٹران گروپس کو ٹارگٹ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ریاستی پالیسی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید ہتھیار آگئے ہیں، سندھ پولیس ان جرائم پیشہ افراد پر قابو پالے گی، مجھے سندھ پولیس پر مکمل بھروسہ ہے، اگر کوئی آفیسر بدنامی کا باعث بن رہا ہے تو اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کرپشن کو سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاو¿سنگ کا منصوبہ جاری ہے، وفاق سے فنڈز نہ ملنے سے ہاو¿سنگ کا منصوبہ متاثر ہو رہا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

6 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

6 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

6 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

7 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

7 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

7 hours ago