غریب کا اچھا وقت آگیا ہے،معاشی طورپراوپراٹھائیں گے،نواز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حج پر جانے والے پاکستان کےلیے دعائیں کریں، اللّٰہ ملک کی خیر کرے .

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی، نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے پہنچے .

عافیت میں رہائش پذیر بزرگ خواتین نے عیدالفطر پر وزیراعلیٰ مریم نواز سے حج پر جانے کی خواہش کی تھی .

مریم نواز کی ہدایت پر 10 بزرگ خواتین کےلیے حج کے انتظامات کیے گئے، بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں . وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزرگ خواتین ہماری ماں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، ان کو کوئی تکلیف نہ ہو . آپ نے پاکستان کےلیے بہت سے دعائیں کرنی ہے، اللّٰہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے، اللّٰہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے .

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، حج پر جانے والے پاکستان کےلیے دعائیں کریں، اللّٰہ ملک کی خیر کرے . مزدور کو معاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے، ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی .

بزرگ خواتین مریم نواز اور نوازشریف سے ملاقات میں آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے ن لیگی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں دیں .

عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین، انچارج اور معاون 21 روز کےلیے سعودی عرب جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تمام خواتین کو احرام، سوٹ اور زاد راہ پیش کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں