غریب کا اچھا وقت آگیا ہے،معاشی طورپراوپراٹھائیں گے،نواز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حج پر جانے والے پاکستان کےلیے دعائیں کریں، اللّٰہ ملک کی خیر کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دارالامان میں مقیم 10 خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی، نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ملنے پہنچے۔عافیت میں رہائش پذیر بزرگ خواتین نے عیدالفطر پر وزیراعلیٰ مریم نواز سے حج پر جانے کی خواہش کی تھی۔

مریم نواز کی ہدایت پر 10 بزرگ خواتین کےلیے حج کے انتظامات کیے گئے، بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزرگ خواتین ہماری ماں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، ان کو کوئی تکلیف نہ ہو۔آپ نے پاکستان کےلیے بہت سے دعائیں کرنی ہے، اللّٰہ تعالیٰ وطن عزیز کی خیر کرے، اللّٰہ نے وعدہ پورے کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، حج پر جانے والے پاکستان کےلیے دعائیں کریں، اللّٰہ ملک کی خیر کرے۔مزدور کو معاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ہے، ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی۔

بزرگ خواتین مریم نواز اور نوازشریف سے ملاقات میں آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے ن لیگی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں دیں۔

عافیت میں رہائش پذیر 10 خواتین، انچارج اور معاون 21 روز کےلیے سعودی عرب جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تمام خواتین کو احرام، سوٹ اور زاد راہ پیش کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

6 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

6 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

6 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

7 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

7 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

7 hours ago