”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے چیلنج ہے۔اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔عوام کرۂ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ ے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ”نو ٹو پلاسٹک“مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے۔ پلاسٹک بیگزپر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔ پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔ فطرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرۂ ارض کی 40فیصد سطح ارض انحطاط کا شکار ہے۔آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔ ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

4 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

4 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

4 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

5 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

5 hours ago