وزیر اعلیٰ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی ملاقات، 5 لاکھ روپے کا چیک دیا،گھر دلوانے کا وعدہ

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد رضوان کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ وزیراعلی مریم نوازنے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے محمد رضوان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا, محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

محمد رضوان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا۔ محمد رضوان بہت اچھا نام ہے، ملکر بہت خوشی ہوئی۔تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

4 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

4 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

4 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

5 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

5 hours ago