دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والے شوہر کی کیا نشانی ہے؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ)دوسری شادی کا ارادہ کرنے والے مردوں سے متعلق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا علی نے ان کی خاص نشانی سے متعلق انکشاف کیا ہے .

معروف اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ پہلی شادی ختم کرنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں .

اداکارہ کا مردوں کے افیئرز پر کہنا تھا کہ وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ہوتے ہوئے دوسری جگہ بھی تعلقات قائم کرلیتے ہیں .

حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں