علی امین وزیر اعلیٰ رہیں، غنڈے نہ بنیں، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ گورنر کو دھمکیاں دینا بند کردیں، وزیر اعلیٰ رہیں، غنڈے نہ بنیں، ہم گنڈاپور کو کے پی کے کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں، لگتا ہے کہ گنڈاپور کو شاید غنڈہ بننا تھا لیکن وہ غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام کے جوہر پر حملہ ہے، فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرے میں آتا ہے، اعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، کے پی کے کے وزیراعلیٰ کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک بار پھر گورنر ہاؤس سے نکالنے اور سڑک پر لانے کی دھمکی دی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

2 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

2 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

2 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

3 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

3 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

3 hours ago