پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، رانا ثنااللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا ، اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات قائم ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری جماعتوں نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر دوسری طرف سے کوئی رسپانس نہیں ہے، اسد قیصر مذاکرات کی بات کریں گے تو اگلے دن اپنی پارٹی سے فارغ کر دیے جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا کو باہر پھینکنے کی بات کریں گے تو علی امین گنڈاپور کو بھی باہر پھینکا جا سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو ایسے مرحلے میں لے آئے ہیں، یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کریں گے، سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے، اب دو ہی راستے ہیں، ایک جمہوریت کا راستہ ہے جو بات چیت سے شروع ہوتا ہے، دوسرا تصادم کا راستہ ہے جس میں کسی سے نہیں ملوں گا، سب کو جیلوں میں ڈالوں گا ہے، تصادم کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، پی ٹی آئی میں جو لوگ اس لہجے کے بجائے تحمل سے بات کرتے ہیں وہ سائیڈ لائن ہوتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فریق عدالت میں جاتا ہے چاہتا ہے فیصلہ اس کےحق میں ہونا چاہیے، توہین عدالت کا قانون ہونا چاہیے لیکن سزا میں مرحلے ہونے چاہئیں، پہلے مرحلے میں ہی نااہل کیا جائے تو یہ بڑا نقصان ہوتا ہے، میرا خیال ہے وارننگ اور جرمانے سے بات شروع ہونی چاہیے، دوسرے تیسرے مرحلے میں سزا ہونی چاہیے۔

Recent Posts

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

2 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

11 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

16 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

21 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

23 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

34 mins ago