بلوچستان، ماہی گیروں کی سرگرمیوں پر 31 جولائی تک پابندی عائد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ فشریز اور کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بریڈنگ سیزن کی وجہ سے فشریز آرڈیننس 1971 کے سیکشن 6 کے تحت 1 جون سے 31 جولائی تک ہر قسم کی ماہی گیری پر پابندی عائد کردی، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فشریز اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فشریز آرڈیننس 1971 کے سیکشن 6 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے سمندری حدود، علاقائی پانیوں، سمندری نہریں، تمام ڈیم میرین اور اِن لینڈ سیکٹرز میں مچھلیوں کی بریڈنگ سیزن کی وجہ سے 1 جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک ہر قسم کی ماہی گیری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے محکمہ فشریز اور کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہر سال 1 جون سے 31 جولائی تک بریڈنگ سیزن کی وجہ سے بلوچستان کے سمندری حدود، علاقائی پانیوں، نہریں، ڈیمز اور اِن لینڈ سیکٹرز میں ہر قسم کی ماہی گیری پر سخت پابندی عائد کر دی جاتی ہے تاکہ مچھلیوں کی افزائش نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago