چمن پرلت پر کریک ڈاؤن اوررہنمائوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا میپ


کوئٹہ /اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات طالعمند خان نے چمن پرلت (دھرنے) پر کریک ڈاؤن اوررہنمائوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی و مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرکے آٹھ مہینوں سے جاری دھرنے کے تمام مطالبات کو منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبرسے چمن کے عوام اور کاروباری طبقہ اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنے جائز حقوق کیلئے مسلسل پُرامن احتجاج کررہے اوراس اثناء میں اب تک ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا لیکن حکومت اورریاستی مشینری ان کے آواز سننے کے بجائے اب فسطائی ہتھکنڈوں کے استعمال کرنے پراترآئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات پولیس اور دیگر ریاستی اداروں نے احتجاجی کیمپ پر ہلہ بول کر کیمپ کو جلایا اور رہنماؤں کو مذاکرات کے بہانے گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کیا۔ انہوں نے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ کے اس بیان کی پرزور مذمت کی جس میں انہوں نے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر بغاوت پر اکسانے اور توڑ پھوڑ کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چمن میں ٹیلیفون اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے جو حکومت کے پرتشدد ارادوں اور لائحہ عمل کی غمازی کررہا ہے۔ اس صورتحال میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پُرامن احتجاج کرنے والوں کو اپنے ہر ممکن سیاسی واخلاقی تعاون اوراعانت کا یقین دلاتی ہے اور جمہوری سیاسی قوتوں اورانسانی حقوق کے ملکی اورعالمی تنظیموں کو صورتحال پرنظررکھنے اور نوٹس لینے کا اپیل کرتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago