کوہلو، ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقوں میں مسلح کیمپوں کا خاتمہ کیا جائے، اہالیان نساﺅ، مری پھیلاوغ


کوہلو(قدرت روزنامہ)اہالیان نساﺅ اور مری پھیلاوغ عبدالرحمن و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مری بگٹی سرحدی علاقے میں قائم مسلح کیمپوں کی موجودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد ابتدا میں امن کے بہانے ڈیرہ بگٹی سے کوہلو کی حدود میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے غریب عوام کو تنگ کرنا شروع کیا، لوگوں کی زمینوں پر قبضے، مال مویشی لوٹنا، راہگیروں کو زدوکوب کرنا ان کا معمول رہا۔ مقامی لوگوں کی مزاحمت پر کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد گزشتہ تین ماہ سے مسلح افراد نے اپنی سرگرمیوں پھر سے شروع کردی ہیں۔ اہالیان عبدالرحمن و دیگر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پیکل کے دامن بھل کے مقام پر وزیربان عرف جیٹھاخان مری نوحکانی کے ایما پر میاں خان مری جو رکھنی سے مری پھیلاوغ جارہے تھے کو گاڑی سے اتارا گیا اور چار گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ مری پھیلاوغ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے علاقے میں بے امنی پیدا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

24 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

31 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

39 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

49 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago