چمن میں حالیہ کشیدگی، بلوچستان حکومت کا بادینی بارڈر کراسنگ کھولنے پر غور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے میں چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان اور ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بادینی بارڈر کراسنگ پوائنٹ قلعہ سیف اللہ کو مکمل فعال بنایا جائے تاکہ یہاں سے ہمسایہ ملک افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہو سکیں۔ اس سے قبل یہ کراسنگ پوائنٹ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ چمن میں حالیہ احتجاج اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان کی ون ڈاکیومنٹ رجیم پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی انتہائی ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی حکومت کو بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے آپ کو کہا گیا ہے کہ بادینی بارڈر کراسنگ ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کو مکمل فعال بنانے کےلئے تمام تر ضروری اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ یہاں سے تجارتی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago