ایس ڈی او کیسکو پسنی کو نہ ہٹایا گیا تو کوسٹل ہائی وے بند کردیں گے، حق دو تحریک


پسنی(قدرت روزنامہ)دو دن کے اندر ایس ڈی او کیسکو کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کریں گے، جب تک ایس ڈی او کیسکو پسنی کا تبادلہ نہیں ہوگا، شاہراہ بند رکھیں گے ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے مرکزی ماہیگیر سیکرٹری عزیز اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او کیسکو پسنی نے جب سے چارج سنبھالا ہے، پسنی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے ، جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا روز کا معمول بن گیا ہے، اگر دو دن کے اندر ایس ڈی او کیسکو کا پسنی سے تبادلہ نہیں کیا گیا تو پسنی کے عوام اور ماہیگیروں کے ساتھ مل کر 7 جون بروز جمعہ کوسٹل ہائی وے کو بلاک کریں گے، اور جب تک ایس ڈی او کا تبادلہ نہیں ہوگا، کوسٹل ہائی وے بلاک رہے گی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago