اساتذہ کو چھٹیوں میں ہالی و بالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی ہدایت کرنے والا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر جہلم نے اساتذہ کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فلمیں دیکھنے کی ہدایت جاری کرنے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا ہے، اس ضمن میں ڈی سی آفس سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ عبد الکریم کے خلاف اساتذہ کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فلمیں دیکھنے کی ہدایت پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ ابھی انکوائری کمیٹی نے راؤ عبد الکریم کو نوکری سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر ڈی سی آفس نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ عبد الکریم کو نوکری سے فوری معطل کر دیا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اساتذہ کو بالی ووڈ کی فلمیں تارے زمین پر، ہچکی، بلیک، میں ہوں کلام، سوادیس جبکہ ہالی ووڈ فلمیں اے بیوٹی فل مائنڈ، فورسٹ گمپ، تھیوری آف ایوری تھنگ، پارٹ آف ہیپی نیس، گُڈ ڈایناسور، وال ای، گڈ وِل ہنٹنگ، گریٹ ڈیبیٹرز، اسپرٹ، اَپ اور اسپرٹڈ اوے جیسی فلمیں دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راؤ عبد الکریم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے فوراً بعد جہلم کے ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن کو سرکاری طور پر منسوخ کر دیا تھا، جس کے بعد سیاست دان فواد چوہدری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے تنقید کی گئی تھی۔

Recent Posts

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

6 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

8 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

30 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

32 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

35 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

38 mins ago