تھریڈز صارفین کی ایک اور مشکل آسان، نیا فیچر متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔ تھریڈز نے ان کی ایک اور مشکل آسان کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تھریڈز میں کسٹمائز ڈیش بورڈ انٹرفیس کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب صارفین کے لیے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نیا آپشن دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی پسند کی پوسٹس زیادہ دیکھ سکیں یا ناپسندیدہ مواد کو اپنی فیڈ سے دور رکھ سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن پوسٹس پر صارفین دائیں جانب سوائپ کریں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ ایسے مواد کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ بائیں جانب سوائپ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اس مواد سے دلچسپی نہیں۔
اگر آپ دائیں جانب سوائپ کریں گے تو ویسی پوسٹس زیادہ دکھائی جائیں گی جبکہ جس طرح کے مواد پر بائیں جانب سوائپ کیا جائے گا، اس سے ملتی جلتی پوسٹس فیڈ پر کم از کم نظر آئیں گی۔
یہ فیچر کسی حد تک ٹک ٹاک کے فار یو فیڈ کے الگورتھم سے ملتا جلتا ہے جس میں اسی طرح کے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر صارفین کے لیے ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جبکہ ایکس کی جانب سے پوسٹس کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔ میٹا کو توقع ہے کہ تھریڈز کی فار یو فیڈ کو بہتر بنانے سے صارفین زیادہ وقت اس ایپ پر گزاریں گے۔

Recent Posts

آئین سازی کیلئے مجبور نہ کریں، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، بلاول بھٹو

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عدالتی…

4 hours ago

ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ شیوراج کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے محافظ شیوراج کا شمار بالی…

4 hours ago

وفاقی کابینہ کااجلاس بغیرکارروائی کےختم،کل دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل…

4 hours ago

کراچی میں‌ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں‌ نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…

5 hours ago

بہت جلد آئینی عدالتیں بننے جارہی ہیں،گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری…

5 hours ago

قیدیوں کی جانب سے وزیر قانون کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، وکلاءنے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…

5 hours ago