شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی،فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کردی۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

6 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

6 hours ago