ورلڈ بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں میں ملازمت کے کیا مواقع ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی بینک کی مالی اعانت سے رواں ایک پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں میں مختلف ماہرانہ عہدوں کے لیے ملازمت کے مواقع موجود ہیں، ان پوزیشن کا مقصد خطے میں انفرا اسٹرکچر اور کمیونٹی کی ترقی کو بڑھانا ہے۔
پروگرام اسپیشلسٹ (ہاؤسنگ/تعمیر نو)
اسلام آباد میں ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے کے لیے ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن یعنی تعمیر نو میں پروگرام کے ماہر کی ضرورت ہے۔ مثالی امیدواروں کا سوشل سائنسز، پبلک/سوشل پالیسی، اربن پلاننگ، سول انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری کا حامل ہونا شرط ہے۔
مطلوبہ ڈگری کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سے چلنے والے منصوبوں میں مہارت اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں کی ٹھوس سمجھ بوجھ اور ہاؤسنگ یا انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں 10 سال سے زائد کا تجربہ بھی درکار ہے۔
پروگرام اسپیشلسٹ (انفراسٹرکچر)
یہ تنظیم اسلام آباد میں ایک اور پروجیکٹ کے لیے انفرا اسٹرکچر کے پروگرام کے ماہر کی خدمات بھی حاصل کر رہی ہے۔ اس عہدے کے لیے امیدواروں کا سول یا رورل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی یا انفرا اسٹرکچر کی ترقی سمیت کمیونٹی کے تحت اٹھائے اقدامات میں 10 سال سے زائد تجربہ بھی درکار ہے۔
پروگرام اسپیشلسٹ (ہائیڈرومیٹ)
مزید برآں، ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے اسلام آباد پروجیکٹ کے لیے ہائیڈرومیٹ میں پروگرام اسپیشلسٹ کی بھی ضرورت ہے، مثالی امیدواروں کے پاس میٹیورولوجی، ایٹموسفیرئک سائنسز، انوائرنمنٹل سائنسز، سوشل سائنسز، بزنس مینجمنٹ، اکنامکس، یا متعلقہ شعبوں میں ماسٹرز یا بیچلر کی ڈگری جو 16 سال کی تعلیم کے مساوی ہو لازمی ہے۔
تعلیمی قابلیت کے علاوہ تجربہ کی مد میں ہائیڈرومیٹ سروسز یا کلائمیٹ سائنس میں 5 سے 7 سال کا تجربہ بھی درکار ہے جبکہ ڈیٹا تجزیہ، پیش گوئی اور اس سے متعلقہ ماڈلنگ میں مہارت ایک فائدہ سمجھا جائے گا۔
ان آسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی دلچسپی کا اظہار اور سی وی projectprocurement7@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

1 min ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

22 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

24 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

26 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

30 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

2 hours ago