اسد قیصر کا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، چوری کیا گیا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکٹھا کرلیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہوجائیں گی، ملک تب آگے بڑھےگا جب آئین و قانون کے مطابق چلے گا، احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں، عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا اور عید کے بعد اتحاد کو باضابطہ شکل دینی ہے، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پہلےجو کچھ ہوا اس کے باوجود لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، الیکشن میں فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں بدل دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان سے ہمیں گلہ ہے، اختلاف ہوسکتا ہے، فیصلوں پر تنقید شائستگی کےساتھ ہونی چاہیے، آئین میں واضح ہے پارلیمان میں ججز کےکنڈکٹ پر بات نہیں کرسکتے، پارلیمان میں ججز کے فیصلے پر بات ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی اور بلاجواز اندر کیا ہوا ہے، سائفر کیس کا فیصلہ آگیا، ابھی عدت کا کیس دیکھو، بانی پی ٹی آئی پر ظلم ہورہا ہے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

6 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

7 hours ago