بلاول بھٹو کے انتخابی نشان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے انتخابی نشان سے متعلق درخواست دائر کردی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دائر درخواست میں بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں،بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے جمع کرائے،پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان ’’تیر‘‘ ہے،لاہور سے بلاول بھٹو نے کاغزات نامزدگی دوسری سیاسی جماعت سے جمع کرائے،الیکشن کمیشن نے دوسری سیاسی جماعت سے کاغذات جمع کرانے پر کوئی سزا نہیں دی،بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی، آصف زرداری صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ہیں،بلاول بھٹو نے الیکشن ایکٹ 2017کے برعکس کاغذات نامزدگی جمع کرائے .

. .

متعلقہ خبریں