ملک کا سوچیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کا نہیں، شبلی فراز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس وقت ملک اضطراب کی کیفیت میں ہے،اس لیے ملک کے مقبول لیڈر عمران خان کو رہا کیا جائے، ملک کا سوچیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کا نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہے، اس کی ملک کے لیے اور عوام کی آگاہی کے لیے خدمات بے مثال ہیں، لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ ’آپ سچ کو دبا نہیں سکتے، جیسا کہ حمود الرحمان کمیشن کے حوالے سے 50 سال بعد لوگوں میں آگاہی آگئی ہے۔‘
شبلی فراز نے کہا کہ آگاہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے، اگر قوم اپنے ملک کی تاریخ جانے بغیر جہالت میں رہے گی تو وہ غلطیاں دہراتی رہے گی۔’باقی ممالک میں بھی یہ ہوتا ہے کہ 30 سال بعد کوئی اسٹیٹ سیکریٹ نہیں رہتا، اس کو عوام تک پہنچایا جاسکتا ہے، یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ دوبارہ ایسی غلطیاں نہ ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ واقعات کی 1971 سے مماثلت دیکھ رہے ہیں، تصادم ہوسکتا ہے، اس لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہم وہی غلطیاں دہرائیں اور وہی نقصان اٹھائیں، اب تو ہم نقصان اٹھانے کے بالکل قابل ہی نہیں رہے ہیں، اس لیے اہم ہے کہ ’ہم ملک کا سوچیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کا نہیں، ملک تباہ ہورہا ہے۔‘
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اس وقت ملک اضطراب کی کیفیت میں ہے، ملکی معیشت و سیکیورٹی کا جو حال ہے، اس سے لگتا ہے کہ یہ بالکل اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اس کو کسی بھی مقدمے میں اٹھا لیا، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
’عمران خان جو ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، اس کو رہا کیا جائے، ان پر سیاسی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات ختم کریں اور ملک کو آگے بڑھائیں، یہ ملک ویسے نہیں چل سکتا جس طرح چل رہا ہے، اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو خدانخواستہ ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس طرح ملک کو پہلے نقصان پہنچا۔‘
شبلی فراز نے کہا ہے کہ فارم 45 کے ذریعے عوام سے جو مینڈیٹ چھینا گیا ہے وہ عوام کو دیا جائے، اس سے ملک میں سیاسی استحکام بھی آجائے گا اور ملک کی معیشت بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

7 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

10 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

25 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

41 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

49 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago