امریکی نائب وزیر خارجہ کی پاکستان آمد۔۔۔ ایئر پورٹ پر انہیں تلاشی لی جائے گی یا نہیں ؟وزارت خارجہ نے مراسلہ جاری کردیا ،پاکستانی ہکا بکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے استثنٰی دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7 اکتوبر کو پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 7 رکنی وفد ہو گا جو 7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے گا۔امریکی وفد کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی، اسکینگ سے استثنیٰ ہوگا۔ مراسسلے میں کہا گیا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہ بنائی جائیں، ان کی آمد اور روانگی کے موقع پر وی آئی پی اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے۔امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔ ان کے استقبال کے لیے وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس جاری کیے جائیں اور انہیں گاڑیوں سمیت اسٹیٹ لاونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے۔ خیال رہے کہ امریکا کی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین 7 سے 8 اکتوبر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گی۔امریکی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین نے اپنے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔ وینڈی شرمین نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کے پاکستان کے مطالبے کی تعریف بھی کی تھی۔ وینڈی شرمین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایک جامع حکومت کے قیام میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو بائیڈن کے صدر بننے اور طالبان کی جانب سے افغانستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ شرمین پاکستان کا دورہ کرنے والی سب سے اعلیٰ سطح کی امریکی عہدیدار ہوں گی۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

26 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

36 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

43 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

50 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

58 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago