ویڈیولیک کرنےوالی لڑکیاں کون ہیں ۔۔ ابھی تک منظرعام پر کیوں نہیں آ رہیں۔۔؟ محمد زبیر نے خود ہی اعتراف کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ سال تک مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں لیکن کسی ایک بھی بندے کو نوکری نہیں دلوائی تو ایسا کیسے ممکن ہے کہ وہ کسی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے سکتے ہیں۔ اینکر پرسن منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ وہ 2013 سے 2018 کے دوران مختلف اہم ترین عہدوں
پر فائز رہے۔ وہ نجکاری کے وزیر تھے ، اس کے بعد گورنر سندھ رہے، انہوں نے پانچ سال میں کسی کو کوئی نوکری نہیں دلوائی۔ ایک بار خاکروب کی نوکری کیلئے 50 سفارشیں آئی تھیں لیکن وہ اس میں بھی نہیں پڑے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے تو اپنی سکول لائف میں کبھی کسی سے لڑائی نہیں کی، زندگی میں کسی کو تھپڑ رسید نہیں کیا تو کسی لڑکی کو جان سے محروم کرنے کی وارننگ کیسے دے سکتے ہیں؟ یہ لڑکیاں ہیں کہاں؟ کون ہیں؟ سامنے کیوں نہیں آتیں؟زبیر عمر کا کہنا تھا کہ یہ پورا پیکج ہے، اس میں پور ی اینگلنگ کی گئی اور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اگر صرف ان کی ذات سے متعلق ویڈیو ہوتی تو پھر میاں نواز شریف کی تصاویر کیوں چل رہی تھیں؟ یہ سوالات تین یا چار سال کے بعد کیوں اٹھائے جا رہے ہیں؟ اگر مقصد نقصان پہنچانا ہی تھا تو اس وقت کیوں یہ ویڈیوز سامنے نہیں آئیں جب وہ گورنر تھے، یا اس وقت کیوں نہیں جاری ہوئیں جب 2018 کے الیکشن ہو رہے تھے؟ اگر یہ حقیقی ہوتیں اور اس وقت جاری کی جاتیں تو ہمیں سیاسی طور پر نقصان بھی ہوتا لیکن اب ان جھوٹی ویڈیوز کو جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟یاد رہے کہ کچھ روز قبل (ن) لیگی رہنما محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

24 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

34 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

41 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

48 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

56 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago