قید تنہائی کے دعوے پر حکومت نے عمران خان کے سیل کی تصاویر جاری کردیں

  

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان غلط ہے۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروائیں۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہل خانہ اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا تک رسائی نہ دینے کا مؤقف اپنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

Recent Posts

ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا…

10 mins ago

لاہور میں پارکنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ مافیا…

21 mins ago

بلوچستان ’دکی کول مائنز ‘ پر حملے کی ایف آئی آر درج، دہشتگردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ’دکی کول مائنز‘ پر دہشتگرد حملے کی ایف آئی آر…

25 mins ago

جنسی زیادتی کے لیے اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ طور پر اغوا…

34 mins ago

آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی…

60 mins ago

ایس سی او اجلاس، سفارتکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

1 hour ago