صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت میں ایسی حرکت کردی کہ معافی مانگنی پڑ گئی

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے کمرۂ عدالت میں ویڈیو بنانے پرصنم جاوید کے وکلاء کی سخت سرزنش کردی، جس پر صنم جاوید کے وکلا ءنے معافی مانگ لی .

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق انسدادہشتگردی عدالت میں صنم جاوید کو پیش کردیاگیا،صنم جاوید کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے،دوران سماعت صنم جاوید نے بھی عدالت سے اجازت لے کر بات کی .

صنم جاوید نے کہاکہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے،جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار، عدالت کے اندر صنم جاوید کے وکلاء کے ویڈیو بنانے پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کردی ،جس پر صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی .

. .

متعلقہ خبریں