سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں مسلسل دو کمی کے بعد پھر بڑااضافہ ہو گیا .

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار کا ہوگیا ہے .

جبکہ 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے .

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2362 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں