حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، جیل کی تصاویر جاری کردیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں۔حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے۔
وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ انہیں وکلا تک رسائی حاصل نہیں۔

Recent Posts

کراچی حملہ اور پی ٹی آئی احتجاج کی کال کا رائٹر ایک ہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں ہونے…

5 mins ago

15اکتوبر کی یلغار روکنے کے لیے ریاست پوری طاقت کا استعمال کرے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

34 mins ago

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ قائداعظم نے…

48 mins ago

خاتون کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عموماً ایسا ہوتے دیکھا گیا ہے کہ مرد موٹر سائیکل پر لفٹ…

1 hour ago

مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ، میوزک ویڈیو کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ مہوش حیات پاکستان میں ہی نہیں بلکہ…

1 hour ago

عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے…

2 hours ago