نواز شریف کی آمدن 9لاکھ 36ہزار روپے تھی تو اربوں کے فلیٹس کیسے خرید لیے تھے، وزیر مملکت

(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آمدن 9لاکھ 36ہزار روپے تھی تو اربوں کے فلیٹس کیسے خرید لیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مرتبہ سابقہ نااہل وزیراعظم وزارت عظمیٰ پر رائج ہوئے تو کس طریقے سے ملکی خزانے کو لوٹنے کے بعد منی لانڈرنگ سے پیسے لے جاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جائیدادیں کس طریقے سے خریدیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، 3 اپریل 2016 کو پانامہ پیپرز سامنے آتے ہیں،نواز شریف قومی اسمبلی میں اپنے ذرائع سے متعلق بیان دیتے ہیں ، قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں ، قومی اسمبلی کے بیان سپریم کورٹ سے تبدیل کرتے ہیں اور جعلی قطری خط پیش کرتے ہیں جو ان کا مذاق بنتا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کیس سنتی ہے ، جے آئی ٹی بنتی ہے،تین ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کرواتی ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کسی دوسرے ملک کی کمپنی میں اقامہ ہولڈر ہیں ، پوری ن لیگ اقامہ لیگ بنی ہوئی تھی ، اقامے پر نواز شریف نااہل ہوتے ہیں ، اسکے بعد قومی احتساب عدالت ریفرنس دائر کرتی ہے،ایک سال تین ماہ احتساب عدالت اپنا ٹرائل مکمل کرتی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ جعلی کیلبری فاؤنڈ متعارف کروایا جاتا ہے جو 2016میں تھا ہی نہیں ، مریم کہتی ہیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے، ان کا بھائی کہتا ہے کہ الحمداللہ ایون فیلڈہمارے ہیں اور مریم نواز بینفیشل آونر ہیں ، مریم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اس جھوٹ پر قوم سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ملک ویڈیو کو شواہد کے طور پر آج تک عدالت میں پیش نہیں کرسکے ، مریم صفدر کو ایوان فیلڈ پر سزا ہوئی جج ارشد ملک کا کوئی تعلق نہیں ہے ، مریم بتائیے نیلسن اور نیسکول عمران خان یا پاکستان کے کسی سیکورٹی ادارے نے بنائی تھی ، کیلبری فاؤنڈ کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ یا قطری خط کسی عدالت یا ادارے نے بنایا تھا، یہ مذاق آپ کا اپنا بنایا ہوا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اقامے بھی خود ہی بنائے ہوئی تھے، حسن،نواز شریف اور مریم کرپشن کے پیسے ایک دوسرے کو دیتے رہے ہیں ، یہ لوگ ذاتی سلامتی کے لئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے،مسلح افواج دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، دہشت گردی کا قلع قمع کیا ہوا ہے۔

Recent Posts

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 min ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

21 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

27 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

29 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

34 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago