کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔ یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔
سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے۔اسی طرح شیئرز کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کو متناسب کیا جائے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کے مطابق ہونا چاہئے۔
تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کے ریٹ میں تضادات کو ختم کیا جائے، پی ایس ایکس میں ڈیری ویٹوز اور فیوچر کنٹریکٹس پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس کو کم کیا جائے۔
تجاویز میں REIT ریٹ اسکیم کی تشکیل کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر پر ایڈوانس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…